۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدرسہ جعفریہ کوپاگنج

حوزہ/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج کے طلباء و اساتذہ نے ہندوستان میں یوم آزادی کے تعلق سے شاندار ترنگا یاترا نکالی گئی۔ جس کی قیادت مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوپا گنج،ضلع مئو/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج کے طلباء و اساتذہ نے ہندوستان میں یوم آزادی کے تعلق سے شاندار ترنگا یاترا نکالی گئی۔ جس کی قیادت مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج نے کی۔

تفصیلات کے مطابق،آج مدرسین اور مدرسہ کےاطراف کے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کے بعد مدرسہ جعفریہ کوپاگنج سے ترنگا یاتراکےطور پر ایک جلوس نکالا گیا جو مدرسہ سے گلیوں میں ہوتے ہوئے بازار میں چوک پر گیااور پھر مین راستے مارکیٹ، مچھلی ہٹہ ہوتے ہوئے مدرسہ واپس آیا جس میں مدرسے کے اراکین، مدرسین اور کثیر تعداد میں مدرسے کے بچے شریک ہوئے۔

مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور کوئی بھی ہندوستانی اپنے ملک و وطن سے محبت کرنے والا اپنے ملک کے یوم آزادی کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے کیونکہ جو چیز جد و جہد اور قربانیوں اور شہادتوں کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے وہ پائیدار اور ناقابل انکار ہوتی ہے ۔

مولانا نے مزید کہا کہ ہندوستان کو طویل جدوجہد کے بعد آزادی کی نعمت حاصل ہوئی، جس کے لیے ہمارے اسلاف نے زبردست قربانیوں کانذرانہ پیش کیا،جان و مال کی قربانیاں دیں، تحریکیں چلائیں تختہٴ دار پرچڑھے، پھانسی کے پھندے کو جرات وحوصلہ اورکمال بہادری کے ساتھ بخوشی گلے لگایا، قیدو بندکی صعوبتیں جھلیں اور حصولِ آزادی کی خاطرمیدا ن جنگ میں نکل پڑے، آخر غیرملکی (انگریز) ملک سے بھاگ جانے پرمجبورہوئے۔اور آج ہم سب اپنے ملک کی 75ویںسالگرہ منارہے ہیں ،اور کل 15/اگست 2022 کو ملک عزیز کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر حسب سابق مدرسہ جعفریہ میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد ہوگا جس میں پیارے بچے جشن آزادی کے ترانے اور یادگار ڈرامے و مکالمے وغیرہ پیش کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .